اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ سومیہ نے جس بچی پر ظالمانہ تشدد کیا تھا چل بسی ۔۔
یہ ایک چھوٹی سی خبر بنے گی
اس پر کون بولے گا ۔؟
ملزمہ کو ضمانت گھر جا کر دے دی گئی ہے
وہ کہاں ہے ۔ جج صاحب کو بھی نہیں پتہ ۔۔
حفاظتی قبل از گرفتاری ضمانت مل چکی ہے
کس کی جرات ہے کہ وہ ملزمہ کو گرفتار کر سکے ؟
اس پر کون اجتجاج کریگا ؟
وہ کونسا کوئی امیر تھی !
جس کے لئے موم بتیاں جلائیں !
شمعیں روشن کر کے پلے کارڈ لیکر باہر آئیں !
جس کے بارے میں فیس بک پر موجود بڑے بڑے دانشور پوسٹ کریں !
جس پر عورت مارچ والے بات کریں !
اس سے کونسے عورت کے حقوق متاثر ہوں گے !
این جی اوز کا کاروبار کیسے چلے گا ؟
میڈیا اٹینشن تھوڑی ملیگی اس پر !
یہ ہے ایک کم سن لڑکی پر ظلم یہ ہے تشدد یہ ہے بربریت یہ ہے ! ہراسمنٹ جس پر ریاست سے سیاست سے معاشرے سے سوال کرنا چاہئے تھا احتجاج ہونا چاہئے تھا !
ہماری منافقتیں سلامت رہیں !
آواز اٹھائیں انصاف کے لئے شئیر کریں

0 تبصرے