Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

وزیر اعظم کا زرعی ایمرجنسی پروگرام مہم

 وزیر اعظم کا زرعی ایمرجنسی پروگرام مہم 


ن سے) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام برائے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ضلع چنیوٹ میں بھی آگاہی مہم جاری ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام برائے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء و طالبات اور محکمہ زراعت (توسیع) چنیوٹ کی باہمی کوشش سے روڈ شو ریلی اور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید تھے، جبکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈویژنل کوارڈنیٹر پروفیسر غلام مرتضی، پروفیسرڈاکٹر جلال عارف پرنسپل آفیسر اینڈ پبلک ریلیشن زرعی یونیورسٹی نے خصوصی پر شرکت کی، 



سیمینار میں محکمہ زراعت سے محفوظ احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)چنیوٹ، ذوالفقار ملہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محمد جاوید اقبال زراعت آفیسر (توسیع)چنیوٹ اور زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر محمد بہادر، طلباء و طالبات اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر و دیگر مہمانوں نے زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے ہمراہ ختم نبوت چوک سرگودھا روڈ پر پر گندم کی پیداوار میں اضافہ کی آگاہی مہم کے حوالے سے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور روڈ شو ریلی میں پلے کارڈز اور پینا فلیکسز پر گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے آگاہی دی،سیمینار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ہم محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے گندم کی فصل کو کاشت کرکے مسلسل کوششوں سے اپنی پیداوار بڑھائیں تو ہم آئندہ پانچ سالوں  گندم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وہی ملک ترقی کریں گے جو اچھا بیج،اچھی ٹینالوجی لیکر آئیں گے، انہوں نے آگاہی مہم میں زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کسانوں کو آگاہی دینے بارے ورکنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو پازیٹیو سیکھا ہے اسی ویژن کے ساتھ ہمیشہ اپنا پازیٹیو کردار ادا کریں اور اپنے رشتہ داروں،ملنے والوں کو بھی آگاہی دیں، کسانوں کو کسان کارڈ بارے آگاہی دیں کیونکہ کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے ہی کھادوں، بیج وغیرہ پر حکومت پنجاب کی جانب سے سبسڈی دی جا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہم نے بزیعہ قرعہ اندازی سبسڈی پر 70 لیزر لیورز مشینیں تقسیم کی ہیں اسکی مدد سے پانی کا ضیاع نہیں ہوگا اور یہ بہت احسن اقدام ہے،  



ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کھادوں کی فروخت کو کنٹرول ریت پر فروخت کرنے کیلئے چیک اینڈ بیلنس جاری رکھے ہوئے ہے، سموگ کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں میں بھاری جرمانے اور مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کاروئیاں جاری ہیں ایسے عناصر کی نشاندہی کریں ہم انہیں معاف نہیں کریں گے، آخر میں ڈپٹی کمشنر نے طلبا و طالبات و دیگر شرکاء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ملک،اس شہر کو سرسبز شاداب بنانا ہے اس لیے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگائیں اور اسکی حفاظت کر کے اسے تن آور درخت بنائیں یہ صدقہ جاریہ ہے،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے