کیا آپ موٹاپے سے پریشان ہیں تو لیجئے یہ مسئلہ ختم آپ یہ
چٹنی بنائیں اور کھانے کے ساتھ استعمال کریں اور دیکھیں آپ کے موٹاپے کے ساتھ ساتھ
اور بہت سےمسائل حل ہو جائیں گے مثلا بد ہضمی سینے کی جلن ، منہ کی بدبو اور بہت
سے معدے کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔
بنانے کا طریقہ ذیل ہے۔
سبز دھنیہ، پودینہ، ادرک، لیموں اور ہری مرچیں ان سب کو
اچھی طرح دھو لیں اور اچھی طرح صاف کر لیں پھر ان سب کا مکسربنا لیں اس کے لئے
گرائند مشین بھی استعمال کر سکتےہیں۔
ہرا دھنیا اور پودینے میں ایسے قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو
معدے کو درست کرنے کے ساتھ سینے کی جلن سے
بچاتے ہیں، لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ غذا کے ہاضمے میں پھرتی پیدا کرنے میں مدد دیتا
ہے، جبکہ ادرک اور لہسن میں اینٹی آکسیڈنٹ اوراینٹی بائیوٹکس خصوصیات ہوتی ہیں جو جسم
کی چربی کو پگھلانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ یہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یہ چٹنی
قدرتی طور پر آُپ کے لئے مفید ہے۔
تما چیزوں کو اچھی طرح گرائنڈ کر لیں اور ان میں سیب کا
سرکہ اور لہسن کے دو سے تین حصے اور کالی مرچ ، کلونجی اور دار چینی بھی ڈال سکتے
ہیں۔
لیں بہترین چٹنی تیار ہے۔ جو بڑھا ہوا پیٹ اور موٹاپا ختم
کر دے گی۔ کوشش کریں کھانے کے ساتھ یا دن میں کسی بھی وقت استعمال کریں۔
ضروری ہدایات۔:
اس چٹنی کو دہی میں ملا کر کھانے سے
آپ کو زیادہ فائدہ ہوگا۔
پانی کا استعمال زیادہ رکھیں تاکہ معدے سے فاضل مادوں کے اخراج
میں آسانی ہوسکے۔
تیل والے کھانوں سے
پرہیز کریںکو شش کریں بہت زیادہ نہ کھائیں۔
نوٹ : یہ آرٹیکل
ایک مشاہدہ ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

0 تبصرے