یقیناً ہمیشہ اللہ ہی بہتر کارساز ہے۔
کتنی دلچسپ بات ہے کہ دنیا کا کاروبار بند ہوتے ہی اوزون کی تہہ آٹو ریپیئر پر لگ گئی ۔
اگر ایسے دنیا کے تمام سائنسدان مل کر دنیا کو سمجھاتے کہ کچھ عرصے کے لیئے کام بند کر دو تو کتنوں نے کرنا تھا ؟
امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اوزون کی تہہ کے 100 فیصد صحیح ہو جانے کے امکانات ہیں ۔
وہ کون لوگ ہیں جو کہتے ہیں یہ سارا نظام خودبخود چل رہا ہے ۔
کوئی تو ہے جو تمہیں گھر بٹھانا بھی جانتا ہے اور اپنی چیزیں ریپیئر کرنا بھی جانتا ہے ۔
اوزون زمین کا حفاظتی غلاف ہے جو زمین کے باسیوں کو خلا کی تابکاریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔
آپ اسے فلٹر سمجھ لیں ۔
ہم انسانوں نے گاڑیوں کے دھوئیں اور کارخانوں کے دھوئیں سے اس میں شگاف ڈال دیئے تھے ۔ وہ شگاف اب کاروبار بند ہونے سے ٹھیک ہو رہے ہیں ۔
بہرحال اللہ اپنی مخلوقات کو کسی بڑی تباہی سے بچانا چاہتے ہیں۔ ۔ ۔
الحمداللہ رب العالمین۔


0 تبصرے