Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

خشکی سے نجات کیسے پائیں جانئے بہترین گھریلو علاج جو خشکی کا مکمل خاتمہ کر دے










خشکی سے نجات کیسے پائیں جانئے بہترین گھریلو علاج جو خشکی
کا مکمل خاتمہ کر دے


سر میں خشکی کا ہونا ہر ایک کا مسئلہ ہے چاہے وہ خاتون ہو یا
پھر مرد دونوں کو سر میں خشکی کا سامنا رہتا ہے سر میں خشکی ہو جانے کی وجہ سے بال
بھی گرنے لگتے ہیں اور روکھے ہو جاتے ہیں- اس کے علاوہ سر میں کھجلی کی شکائت بھی رہتی
ہے اور اس سے سر میں زخم بھی بن جاتے ہیں جو مزید پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں





سر میں خشکی آجکل سب سے   بڑا مسئلہ ہے جس سے تمام مردو خواتین پریشان
ہیں ۔


سرد موسم میں بھی ہماری جلد خشک ہو جاتی ہے سردی کا اثر ہمارے
سر کی جلد پر بھی پڑتا ہے اس کے علاوہ بھی خشکی کی کئی وجوہات ہیں مثلاً سر کا نہ دھونا،گرد
و دھول ،ذہنی تناؤ،متوازن غذا کا استعمال نہ کرنا اور مناسب کئر نہ کرنا شامل ہے





موسم سرما میں ہم اکثر گرم پانی سے سر کو دھوتے ہیں یہ بھی خشکی
کی ایک وجہ ہے نارمل پانی یا پھر نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔ بالوں کی صفائی کے
لئے ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کا شیمپو یا کنڈیشنر استعمال کریں غیر معیاری شیمپو سے
پر پیز کریں۔


علاج پڑھیں۔


خشکی کی صورت میں رات کو بالوں میں تیل لگایا جائے اور صبح اسے
کسی میڈٖیکیٹڈ شیمپو سے دھو لیں
-


سرسوں یا ناریل کے تیل کو نیم گرم کریں اب اس میں ایک لیموں
کا رس ملا لیں اورف ہلکا ہلکا سر میں مساج کریں اس سے نہ صرف بالوں کی خشکی ختم ہو
جائے گا بلکہ بال چمکدار بھی ہو جائیں گے





بالوں میں خشکی ہو تو سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں
اس کے علاوہ کم از کم بارہ گلاس پانی روزانہ پئیں





بالوں میں خشکی ہو تو بالوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اپنی
کنگھی اور تولیہ بھی صاف رکھیں





سیب کا سرکہ اور پانی ہم وزن لے کر کسی ایک سپرے بوتل میں ڈال
کر بالوں پر اس کا چھڑکاؤ کریں کوشش کریں براہ راست جلد پر نہ گرے پندرہ منٹ بعد سر
کو دھو لیں یہ عمل ہفتہ میں صرف ایک بار کریں
-


ناریل کا تیل استعمال کرنے سے بھی خشکی دور ہو جاتی ہے۔


انڈہ بھی بہت مفید ہے بالوں میں لگائیں یا اسے کھائیں


زیتون کا تیل بھی خشکی کے لئے نایاب تحفہ ہے اس کے چند قطرے
لے کر رات کو سوتے وقت سر میں ہلکا ہلکا مساج کریں اور صبح شیمپو سے دھو لیں اس کا
استعمال کچھ ماہ تک جاری رکھیں
-





اسی طرح اگر نہانے سے پہلےدہی لگا لیا جائے تو بھی خشکی پر
قابو پایا جا سکتا ہے۔
-







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے