![]() |
| Jumma ki Fazeelat |
’’حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جمعہ کے دن مجھ پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجا کرو، یہ یوم مشہود(یعنی میری بارگاہ میں فرشتوں کی خصوصی حاضری کا دن) ہے، اس دن فرشتے (خصوصی طور پر کثرت سے میری بارگاہ میں) حاضر ہوتے ہیں، کوئی شخص جب بھی مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے فارغ ہونے تک اس کا درود مجھے پیش کر دیا جاتا ہے۔ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا : اور (یا رسول اللہ!) آپ کے وصال کے بعد (کیا ہو گا)؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ہاں وصال کے بعد بھی (اسی طرح پیش کیا جائے گا کیونکہ) اللہ تعالیٰ نے زمین کے لیے انبیائے کرام علیھم السلام کے جسموں کا کھانا حرام کر دیا ہے۔ پس اللہ عزوجل کا نبی زندہ ہوتا ہے اور اسے رزق بھی دیا جاتا ہے۔‘‘
أخرجه ابن ماجه في السنن، کتاب : الجنائز، باب : ذکر وفاته ودفنه ﷺ ، 1 / 524، الرقم : 1637، والمنذري في الترغیب والترهیب، 2 / 328، الرقم : 2582، والمزي في تھذیب الکمال، 10 / 23، الرقم : 2090، وابن کثیر في تفسیر القرآن العظیم، 3 / 515، 4 / 493، والمناوي في فیض القدیر، 2 / 87، والعجلوني في کشف الخفائ، 1 / 190، الرقم : 501۔

0 تبصرے