سی ایس ایس میں کامیاب
ہونے والی ایک ہی خاندان کی پانچویں لڑکی
فیڈرل پبلک سروس کمیشن
کے تحت سینٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) امتحان برائے 2019 کے نتائج کا اعلان جمعرات
کو ہوا، جن میں پاس ہونے والی راولپنڈی کی ضحیٰ ملک شیر سی ایس ایس امتحان پاس
کرنے والی ایک ہی خاندان کی پانچویں خاتون بن گئی ہیں۔
سی ایس ایس امتحان
کے لیے کُل 23 ہزار 234 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا جبکہ 14 ہزار 521 امیدواروں
نے امتحان میں حصہ لیا، جن میں سے فائنل امتحان میں صرف 372 ہی پاس ہوئے۔
کامیاب ہونے والے امیدواروں
میں ضحیٰ ملک شیر بھی شامل ہیں، جن کی چار بڑی بہنیں پہلے ہی سی ایس ایس
پاس کرکے مختلف سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔
پانچ بہنوں میں سب
سے بڑی بہن لیلیٰ ملک شیر نے 2008 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور وہ اس
وقت کراچی میں بورڈ آف ریونیو میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔ دوسری بہن شیریں
ملک شیر نے 2010 میں سی ایس ایس پاس کیا اور اس وقت وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام
آباد میں ڈائریکٹر ہیں۔
Federal
Public Service Commission Announced the Result of CSS 2019 on
Thursday. The astonishing thing is that a candidate named Zuha Malik is
the 5th Member of his family who cleared CSS exam.
Before
this his four sisters have already passed the CSS examination and working as a
government official in different departments. . in this year total no of
candidates for CSS were 23234 and appeared candidates were 14521 but only 372 candidates qualified the
final exam.
If
Zuha Malik passed the Interview it will
be the Record in the history of CSS that a single family have the honor to got
five positions in CSS.


0 تبصرے